مواد پر جائیں
مسجد اٹلس أطلس المساجد

تصویر: Scastellsf · CC BY-SA 3.0 · Wikimedia Commons ↗

تاریخی

جامع الکبیر (صنعاء)

دیگر نام: Great Mosque of Sana'a

Sanaa، Sana'a، Yemen میں واقع مسجد

راستہ

بنیادی معلومات

Vakıf/Kurum
Muhammed
🧭 اس مسجد میں کیا سہولتیں ہیں؟

اگر آپ گئے ہیں تو نشان لگائیں؛ تصدیق شدہ معلومات سب کو دکھائی جاتی ہیں اور فلٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔

نشان لگانے کے لیے سائن ان کریں

ویکیپیڈیا سے

جامع الکبیر قدیم صنعاء کی عظیم مسجد ہے ۔ یہ ایک جامع مسجد ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں سنہ 6 ہجری میں تعمیر ہوئی اور یہ اسلامی تاریخ کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک ہے۔ اس کی توسیع کا حکم اموی خلیفہ ولید بن عبد الملک اور اس کے بعد آنے والے گورنروں نے دیا۔ سنہ 2006ء میں فرانسیسی ماہرہ آثارِ قدیمہ ڈاکٹر میری لین کی نگرانی میں ماہرین آثارِ قدیمہ نے زیرِ زمین سرنگوں اور ایک قدیم عمارت کے آثار دریافت کیے، جن پر تحقیق ابھی جاری ہے۔ اس سے کچھ سال قبل دیواروں سے گچ اتارنے کے دوران ایک اہم آثارِ قدیمہ کا انکشاف ہوا، جب بارہ قدیم قرآنِ مجید کے نسخے دریافت ہوئے، جن میں سے ایک حضرت علی بن ابی طالب کے ہاتھ سے لکھا ہوا تھا، نیز اسلام کے ابتدائی دور کی چار ہزار نایاب عربی مخطوطات اور اموی دور کی مراسلات بھی ملیں، جو اب جامع مسجد کی لائبریری میں محفوظ ہیں۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ جامع مسجد، صنعا میں مشہور سبائی قصر غمدان کے کھنڈر پر تعمیر کی گئی تھی اور یہ قابلِ ذکر بات ہے کہ مسجد کے فولادی دروازے بھی قصر غمدان سے تعلق رکھتے ہیں، جن پر مسند خط میں تحریریں موجود ہیں۔

1385 ہجری (1965ء) میں صنعا میں ہونے والی شدید بارشوں سے مسجد کے شمال مغربی گوشے کی چھت کو نقصان پہنچا۔ جب مرمت و بحالی کا کام جاری تھا تو مزدوروں نے ایک بڑا تہ خانہ دریافت کیا جس میں ہزاروں قرآنی مخطوطات اور دیگر مواد موجود تھا، جنھیں "مخطوطاتِ صنعاء" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «جامع الکبیر (صنعاء)»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0

حوالہ جات
Wikidata: https://www.wikidata.org/wiki/Q2548705
Wikipedia (ar): https://ar.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D8%A7%D9%84%D9%83%D8%A8%D9%8A%D8%B1_(%D8%B5%D9%86%D8%B9%D8%A7%D8%A1)
Wikipedia (de): https://de.wikipedia.org/wiki/Gro%C3%9Fe_Moschee_von_Sanaa
Wikipedia (en): https://en.wikipedia.org/wiki/Great_Mosque_of_Sanaa
Wikipedia (es): https://es.wikipedia.org/wiki/Gran_Mezquita_de_San%C3%A1
Wikipedia (fa): https://fa.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%D8%B9%D8%B8%D9%85_%D8%B5%D9%86%D8%B9%D8%A7
Wikipedia (fr): https://fr.wikipedia.org/wiki/Grande_Mosqu%C3%A9e_de_Sanaa
Wikipedia (id): https://id.wikipedia.org/wiki/Masjid_Agung_Sanaa
Wikipedia (tr): https://tr.wikipedia.org/wiki/San%27a_Ulu_Camii
Wikipedia (ur): https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D8%A7%D9%84%DA%A9%D8%A8%DB%8C%D8%B1_(%D8%B5%D9%86%D8%B9%D8%A7%D8%A1)
آخری تازہ کاری: 25 اکتوبر 2026 17 مشاہدات

فہرست میں شامل کریں

تصاویر شامل کریں

تصاویر مدیر کی منظوری کے بعد شامل ہوں گی۔

درستی تجویز کریں

جامع الکبیر (صنعاء)