مواد پر جائیں
مسجد اٹلس أطلس المساجد

تصویر: PotatoWitch · CC BY-SA 4.0 · Wikimedia Commons ↗

جامع مسجد شیخ زايد

دیگر نام: Sheikh Zayed Mosque

مسجد يقع في أبوظبي عاصمة، الإمارات العربية المتحدة

راستہ

بنیادی معلومات

سنِ تعمیر
2007
معمار
Yusef Abdelki
🧭 اس مسجد میں کیا سہولتیں ہیں؟

اگر آپ گئے ہیں تو نشان لگائیں؛ تصدیق شدہ معلومات سب کو دکھائی جاتی ہیں اور فلٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔

نشان لگانے کے لیے سائن ان کریں

ویکیپیڈیا سے

جامع مسجد شیخ زايد (عربی:جَامِع ٱلشَّيْخ زَايِد ٱلْكَبِيْر) متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی میں واقع ہے۔ ملک کی سب سے بڑی مسجد، یہ روزانہ کی نماز کے لیے اہم عبادت گاہ ہے۔ عید کی نماز کے دوران یہاں 41 ہزار سے زائد لوگ اکھٹے ہوئے۔

یہ مسجد متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر شیخ زاید بن سلطان النہیان کے حکم کی تکمیل ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کی سب بڑی مسجد ہے۔ چاروں کونوں پر کھڑے چار منار 351 فٹ اونچے ہیں اور اس کے 84 ماربل کے گنبد ہیں۔ اس مسجد کے صحن کا رقبہ 180000 مربع فٹ ہے۔ جس میں سنگ مرمر اور پچی کاری کا کام نہایت خوبصورت انداز میں کیا گیا ہے۔ اس مسجدمیں 40 ہزار نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مرکزی ہال میں 7 ہزار نمازیوں کے لیے گنجائش موجود ہے۔ جبکہ اطراف میں دو چھوٹے ہال ہیں اور ہر ہال میں پندرہ سو خواتین بھی نماز ادا کر سکتی ہیں۔ ہال کے اوپر مرکزی گنبد کا قطر 106 فٹ ہے جو صحن سے 279 فٹ بلند ہے۔ شیخ زاید بن سلطان کا جسد خاکی بھی مسجد کے احاطے میں دفن ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا قالین اسی مسجد میں بچھایا گیا ہے۔

دنیا بھر کے زائرین اس مسجد کی کمال تعمیراتی فن کاری اور ماہرانہ کام کو س رہاتے ہیں۔

ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «جامع مسجد شیخ زايد»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0

حوالہ جات
Wikidata: https://www.wikidata.org/wiki/Q695604
Wikipedia (ar): https://ar.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D8%A7%D9%84%D8%B4%D9%8A%D8%AE_%D8%B2%D8%A7%D9%8A%D8%AF
Wikipedia (de): https://de.wikipedia.org/wiki/Scheich-Zayid-Moschee
Wikipedia (en): https://en.wikipedia.org/wiki/Sheikh_Zayed_Grand_Mosque
Wikipedia (es): https://es.wikipedia.org/wiki/Mezquita_Sheikh_Zayed
Wikipedia (fa): https://fa.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%B4%DB%8C%D8%AE_%D8%B2%D8%A7%DB%8C%D8%AF
Wikipedia (fr): https://fr.wikipedia.org/wiki/Mosqu%C3%A9e_Cheikh_Zayed
Wikipedia (id): https://id.wikipedia.org/wiki/Masjid_Sheikh_Zayed
Wikipedia (ru): https://ru.wikipedia.org/wiki/%D0%9C%D0%B5%D1%87%D0%B5%D1%82%D1%8C_%D1%88%D0%B5%D0%B9%D1%85%D0%B0_%D0%97%D0%B0%D0%B8%D0%B4%D0%B0
Wikipedia (tr): https://tr.wikipedia.org/wiki/%C5%9Eeyh_Zayid_Camii
Wikipedia (ur): https://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9_%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%B4%DB%8C%D8%AE_%D8%B2%D8%A7%D9%8A%D8%AF
آخری تازہ کاری: 24 اکتوبر 2026 41 مشاہدات

فہرست میں شامل کریں

تصاویر شامل کریں

تصاویر مدیر کی منظوری کے بعد شامل ہوں گی۔

درستی تجویز کریں

جامع مسجد شیخ زايد