مسجد عریش
دیگر نام: Al-Arish Mosque, Medina
مسجد تاريخي في المدينة المنورة
🧭 اس مسجد میں کیا سہولتیں ہیں؟
اگر آپ گئے ہیں تو نشان لگائیں؛ تصدیق شدہ معلومات سب کو دکھائی جاتی ہیں اور فلٹر میں استعمال ہوتی ہیں۔
ویکیپیڈیا سے
مسجد العریش بدر کی ایک مسجد ہے جو غزوہ بدر میں عریش کے مقام پر بنائی گئی تھی جو رسول ﷺ علیہ وسلم کا صدر مقام تھا۔ یہ مسجد مدینہ منورہ سے 150 کلومیٹر فاصلے پر ہے۔ یہ ایک پہاڑی کے دامن میں واقع ہے جسے جبل الطبول کہا جاتا ہے اور اس کے قریب ہی شہداء بدر کا قبرستان ہے۔ جیسا کہ سیرت کی کتابوں میں اس کا ذکر درج ہے، اس قبرستان میں شہداء مہاجرین چھ اور انصار کی تعداد آٹھ ہے۔ اس مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ فرمایا تھا کہ جنگ سے پہلے دعا اور مناجات کرو اور بعد میں اس سے جنگ کی قیادت کرو۔ ابن جبیر سمیت متعدد مورخین نے یہی ذکر کیا ہے۔
صحابی سعد بن معاذ نے یہ جگہ تجویز کی تھی تاکہ نبی ﷺ وہاں قیام فرمائیں، کیونکہ یہ ایک بلند ٹیلے پر واقع تھی اور دو لشکروں کے متوقع ٹکراؤ کے مقام کے پیچھے تھی۔ اس کا مقصد دو فائدے تھے:
جنگ کا بہتر مشاہدہ اور قیادت
ضرورت پڑنے پر مدینہ کی طرف واپسی کی متبادل حکمتِ عملی
انھوں نے عرض کیا:
رسول اللہ ﷺ نے ان کی بات کو پسند فرمایا، ان کے لیے دعا کی اور پھر آپ ﷺ کے لیے ایک عریش تیار کیا گیا، جس میں آپ ﷺ نے قیام فرمایا۔
ماخذ: ویکیپیڈیا، مضمون «مسجد عریش»؛ CC BY-SA 4.0 لائسنس کے تحت بغیر تبدیلی کے نقل کیا گیا۔ مزید ویکیپیڈیا پر پڑھیں ↗ · CC BY-SA 4.0
حوالہ جات
Wikipedia (ar): https://ar.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%A7%D9%84%D8%B9%D8%B1%D9%8A%D8%B4
Wikipedia (en): https://en.wikipedia.org/wiki/Al-Arish_Mosque,_Medina
Wikipedia (tr): https://tr.wikipedia.org/wiki/Mescid-i_Ar%C3%AE%C5%9F
Wikipedia (ur): https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF_%D8%B9%D8%B1%DB%8C%D8%B4